آن لائن دوائیں فروخت کرنے مرکز کے فیصلہ کی مخالفت کرتے ہوئے میڈیکل شاپ
مالکین نے 30مئی کو ایک روزہ قومی بند منانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تلنگانہ اسٹیٹ کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس
ایسوسی ایشن نے کہا کہ ایک روزہ بند میں وہ حصہ لے گی ۔ایسوسی ایشن نے کہا کہ ڈاکٹر کی جانب سے تجویز کردہ دوائیں آن لائن پورٹل سے ملنے میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرناپڑسکتا ہے۔